بھوپال 13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی نو منتخب اسمبلی میں خاتون ارکان کی تعداد میں سابق کے مقابلہ میں کمی ہوئی ہے ۔ حالیہ چناؤ میں مدھیہ پردیش میں جملہ 17 خاتون ارکان منتخب ہوئے ہیں جبکہ سابقہ اسمبلی میں یہ تعداد 31 تھی ۔ الیکشن کمیشن کے ڈاٹا کے مطابق جو 17 خاتون ارکان منتخب ہوئی ہیں ان میں 9کا تعلق بی جے پی سے اور 8 کا تعلق کانگریس سے ہے۔