سرپور ٹاؤن ۔ 30ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمان ناندیڑ بھاس راؤ پٹیل کے ہاتھوں سرپور ٹاؤن کے مادھو بالکر کو بسٹ سماجی کارکن کیلئے ایوارڈس سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب ’’ اکھل بھارتی گرو راویندرا سمتاپریشد‘‘ ناندیڑ کی جانب سے سماجی اور ادبی کامو ںکو انجام دینے والے سرپور ٹاؤن مستقر کے پوسٹ ماسٹر مادھو بالکر کو ان کی سماجی اور ادبی خدمات کی وجہ سے 24ستمبر کو ناندیڑ رکن پارلیمان بھاس راؤ پٹیل اور کھل بھارتی گرو راویندر سمتا پریشد صدر چندر پرکاش کے ہاتھوں بسٹ ایوارڈس اور شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے توصیف نامہ بھی دیا گیا ۔ واضح رہے کہ سرپور ٹاؤن کے سماجی اور ادبی کارکن خدمت گدار مادھو بالکر کو اس سے قبل ان کی عوامی خدمت کیوجہ سے 38نیشنل ایوارڈس سے بھی نوازا گیا تھا اور سرپور ٹاؤن کے پوسٹ ماسٹر مادھو بالکر کو ناندیڑ ریاست میں راشٹرا ایوارڈ دیئے جانے پر سرپور ٹاؤن کے عوام اور محکمہ پوسٹل کے عہدیداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں مبارکبادی پیش کی ۔