مدور کے پٹہ داروزمین داروں کیلئے اہم اطلاع

مدور۔/28 فبرور، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیلدار مدور منڈل محترمہ شیلجا نے آج جاری اپنے ایک صحافتی بیا ن میں مدور منڈل کے تمام پٹہ داروزمین داروں و کاشتکاروں کو بہ عجلت ممکنہ اپنے قدیم پٹہ دار پاس بکس کے زیراکس کاپیاں، 4 عدد کلر فوٹوز و آدھار کارڈ کی نقل اور اپنے بینک اکاؤنٹ پاس بک کی زیراکس و موبائیل فون نمبرس متعلقہ و لیج ریونیو آفیسرس کے پاس جمع کروائیں تاکہ جاریہ سال کے موسم خریف کے دوران ریاستی حکومت کی طرف سے دی جانے والی زرعی مالی امداد بروقت متعلقہ زمین داروں، کاشتکاروں کو حاصل ہوسکے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات و رہبری کیلئے نمائندہ سیاست مدور محمد کریم الدین کو ثر سے سل نمبر 9951180763 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

 

آٹو الٹنے سے ایک شخص ہلاک
میدک۔/28 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے کلچرم کے علاقہ لوتوواگو مقام پر آٹو الٹ جانے کے باعث آٹو میں سوار ایک شخص اے راملو 30سالہ برسر موقع ہلاک ہوگی۔ سب انسپکٹر پولیس کلچرم مسٹر پنٹیا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی راملو میدک سے مویشی بازار میں بکریوں کو فروخت کرنے کے بعد ذریعہ آٹو اپنے دیہات واپس ہورہا تھا۔ متوفی کو اہلیہ، دو معصوم بچوں کے علاوہ والدین بھی ہیں۔ پولیس کلچرم نے ضابطہ کی کارروائی کی۔