مدور۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل کے موضع لنگاپور کے مضافات میں واقع ندی میں آج صبح ایک کم عمر لڑکا غرقاب ہوا۔ دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ 7 سالہ وگنیش جوکہ دسہرہ کی تعطیلات کیلئے اپنے ننہیال موضع گاگالہ پور منڈل مدور میں اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ آیا تھا۔ آج اپنے ارکان خاندان کے قریبی ندی میں نہانے کیلئے پہنچ کر حادثاتی طور پر گہرے گڑھے میں گر پڑا۔ تاہم دیگر ارکان خاندان کو بروقت پتہ نہ چل سکا۔ کافی دیر بعد تلاش کرنے پر گڑھے میں پایا گیا۔ باہر نکال کر نازک حالت میں چیریال دواخانہ کو منتقل کرنے کے دوران راستہ میں ہی 7 سالہ وگنیش نے دم توڑ دیا۔