مدور میں دن دھاڑے سرقہ کی واردات

مدور۔ 24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل کے موضع لنگاپور میں کل دن دھاڑے مقفل مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ چوری کی دلیرانہ واردات پیش آئی۔ سب انسپکٹر مدور این ویریندر کے بموجب موضع لنگاپور کا تاڈم ایلیاکل اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ مکان کو مقفل کرکے دعوت میں شرکت کی غرض سے چیریال منڈل کے موضع آکنور کو گیا ہوا تھا۔ کل شام واپسی کے بعد دروازے کا قفل ٹوٹا ہوا اور گھریلو سامان بکھرا پاکر حیران ہوگیا۔ مکان کا تفصیلی جائزہ لینے پر گھریلو صندوق میں محفوظ رکھے گئے۔ 12,000 روپئے نقد اور 2 تولے سونے کے زیورات کو لاپتہ پاکر نامعلوم سارقین کے خلاف مدور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اطلاع پاکر مدور پولیس نے جائے واقعہ کا مشاہدہ کیا نیز سارقین کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کردی گئی۔