مدن پلی۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع چتور میں بروز منگل شام میں ہوئی بارش کی وجہ سے جانی ومالی نقصان ہوا۔ رام کپم میں بجلی کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی۔ شہر مدن پلی میں مغرب کی نماز کے بعد اچانک تیز ہوا چلی اور زبردست بارش ہوئی۔ تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ مدن پلی میں ایسی بارش شاید ہی کبھی ہوئی ہو۔ معمر حضرات نے بھی یہی کہا کہ وہ اپنی مندگی میں یسی ہواؤں والی بارش نہیں دیکھے۔ الکٹرک کھمبے اور بڑے بڑے درخت گرنے لگے۔ برقی سربراہی روک دی گئی جس کی وجہ سے مزید نقصان کو روکا جاسکا۔ پوری رات شہر میں اندھیرا چھا گیا۔ بروز چہارشنبہ دو پہر تک بھی برقی سربراہی نہیں ہوسکی۔ الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ کا عملہ علی الصبح ہی سے اپنے کام میں لگ گیا ہے۔ ہورڈنگس بھی اس ہوا سے بچ نہ پائے۔ عام شاہراہوں میں تنصیب کئے گئے ہورڈنگ، گورنمنٹ ہاسپٹل کا بورڈ تو ہوا میں تنکے کی طرح گرنے لگے۔ ڈرینج کی بدحالی کی وجہ سے گھروں میں بارش کا پانی بہنے لگا۔ دیر رات گئے رکن اسمبلی ڈاکٹر تپا ریڈی، سب کلکٹر ملیکارجن نے تباہ شدہ عمارتوں کا دورہ کیا اور عوام سے درخواست کی کہ صبح ہی سے بحالی کے کام شروع ہوں گے۔ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے پولیس عملہ کا ساتھ دیں۔ جہاں بھی ٹرانسفارمرس کو نقصان ہوا ہے وہاں پر ضروری کارروائی کی جائے گی اور شام تک برقی سربراہی کا کام تکمیل کریں گے۔