مدرسہ نعمانیہ ہنمکنڈہ میں جلسہ سماعت قرآن

ہنمکنڈہ۔/3جولائی، ( فیکس ) بتاریخ 4اور 5جولائی مطابق 16 اور 17رمضان المبارک بروز ہفتہ اور اتوار بوقت صبح 8:30 بجے تا ایک بجے دن بمقام مدرسہ نعمانیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ مقرر ہے۔ مولانا سید خواجہ غوث محی الدین قادری نقشبندی منتظم مدرسہ نعمانیہ نگرانی کریں گے۔ مولانا حافظ و قاری محمد وسیع محی الدین فاروقی، حافظ و قاری محمد غزالی روزانہ 15پارے قرآن مجید کی تلاوت کریں گے۔ عامتہ المسلمین و خواتین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کامعقول نظم رہے گا۔