کریم نگر ۔ 16 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) محمد خالد رشادی ناظم مدرسہ کی اطلاع کے مطابق مدرسہ اسلامیہ صفۃ الصالحین نیو ٹاون محبوب نگر میں مڈل کلاس ہائی کلاسس کے طلباء و طالبات کیلئے دینی گرمائی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ، نیز بڑی طالبات کیلئے اور خواتین کیلئے بھی پردہ کے نظم کے ساتھ بہترین معلمات کی نگرانی میں تعلیم کا نظم کیا گیا ہے ، قرآن مجید ناظرہ ، تجوید ، دعائیں ، حدیثیں اور سنتوں کے ساتھ ساتھ وضو اور نماز کا مکمل طریقہ نماز جنازہ وغیرہ کی عملی مشق کرائی جائے گی ۔ اوقات تعلیم صبح 10 تا 1 بجے دوپہر ہوں گے ۔ کورس کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا ۔ داخلے جاری ہیں اولیاء طلباء سے گذارش ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔