مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ محبوب نگر میں گرمائی کورسیس کا آغاز

محبوب نگر /28 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ محبوب نگر نزد واٹر سمپ حبیب نگر میں گرمائی دینی کورس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ کلاسیس 25 اپریل تا ختم مئی 2016 جاری رہیں گے ۔ تعلیمی اوقات صبح 9 تا 12 بجے ہیں ۔ نصاب میں سیرت نبوی ﷺ وضو کی عملی تربیت ، نماز کی عملی تربیت ، قرآن پاک کی صحیح ادائیگی کے ساتھ تلاوت سورتیں ، احادیث ، اذان کی عملی تربیت ، نماز جنازہ کا طریقہ ، اخلاق حسنہ شامل ہے ۔ عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9948403398 پر ربط کریں ۔