مدرسہ انوارلعلوم ونپرتی میں گرمائی دینی کلاسس کا آغاز

ونپرتی ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا عبدالرزراق قاسمی ناظم مدرسہ و مولانا شیخ خالد امام قاسمی معتمد مدرسہ کی اطلاع کے مطابق مدرسہ انوارالعلوم ونپرتی کی نگرانی میں گرمائی تعطیلات میں سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کیلئے دینی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ اوقات صبح 10 بجے تا ایک بجے رہیں گے ۔ جس میں ناظرہ ، اردو ، دینیات ، اذکار ، نماز اور دعائیں ، احادیث کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نماز ، وضو وغیرہ کی عملی مشق کروائی جائے گی ۔ گرمائی کورسس کا آغاز 24 اپریل سے ہوچکا ہے اور اختتام 5 جون 2014 کو ہوگا اور لڑکیوں کیلئے مدرسہ انوارالعلوم للبنات گاندھی چوک عرب گلی میں انتظام کیا گیا ہے ۔