کریم نگر 12 جون (ذریعہ ڈاک) حافظ محمد معظم حسین فیضی ناظم مدرسہ کے بموجب مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم کریم نگر کا سالانہ جلسہ دستاربندی حفاظ کرام و استقبال ماہ رمضان المبارک 13 جون بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام آئی بی اے گارڈن کشمیر گڈہ میں مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی مولانا زبیر احمد خان رشادی صدر مجلس العلماء والائمہ کرنول، مولانا عتیق احمد قاسمی صدر صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد کے خطابات ہوں گے۔ اس موقع پر مدرسہ سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے 8 حفاظ کرام کی دستاربندی عمل میں آئے گی اور طلباء و مدرسہ کا تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔ عامۃ المسلمین سے اس جلسہ میں شرکت اور استفادہ کی اپیل کی جاتی ہے۔