کریم نگر۔/21جون، ( ذریعہ فیاکس ) حافظ محمد معظم حسین فیضی ناظم مدرسہ کے بموجب مدرسہ کا سالانہ جلسہ دستار بندی و استقبال ماہ رمضان المبارک 24جون بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام این این گارڈن اشوک نگر میں منعقد ہوگا۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت کریں گے۔ مولانا مفتی محمد حذیفہ قاسمی ( ممبئی ) استاذ حدیث جامعہ سراج العلوم ( ممبئی ) و ناظم تنظیم احیائے سنت مہاراشٹرا مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسی دن بعد نماز ظہر مدرسہ کی تعمیر جدید کا سنگ بنیاد مولانا شاہ محمد جمال الرحمن کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔