مدرسہ اسلامیہ ارشاد العلوم کلواکرتی کا جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ

کلواکرتی۔/31مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کلواکرتی کا دینی و اقامتی ادارہ مدرسہ ارشاد العلوم کلواکرتی کے بانی و مہتمم مولانا حافظ محمد مزمل حسامی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ہذا کا جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ 3جون بروز منگل صبح 9:30بجے گرین گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہوگا۔ جس میں امسال حفظ کی تکمیل کرنے والے ایک طالب علم اور ایک طالبہ کو دستار و سند عطاء کی جائے گی۔ جس میں اصلاح معاشرہ پر مولانا محمد ذکی الدین راہی حسامی ناظم دارالعلوم ابراہیمیہ اسبسطاس کالونی بالا نگر حیدرآبادکا خصوصی خطاب ہوگا۔ دیگر علماء میں مولانا محمد انس حسامی، مولانا مدثر قاسمی، مولانا محمد مصطفی حسامی، مولانا محمد افضال الرحمن حسامی، مولانا محمد اسحاق حسامی، مولانا محمد اکبر حسامی کے بیانات ہوں گے۔ مہتمم مدرسہ نے تمام اہلیان کلواکرتی سے شرکت کی گذارش کی ہے۔ تمام شرکاء کیلئے طعام کا نظم اور خواتین کیلے پردہ کا خصوصی نظم بھی رہے گا۔ حفظ کی تکمیل کرنے والے حوش نصیب طلبہ بابا شرف الدین ولد محمد سلیم الدین، تحسین بیگم بنت محمد ناظم ہیں۔