مختلف ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز)  چلتی ٹرین سے گر کر ایک اور پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک مختلف ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 35سالہ شیخ اقبال جو پیشہ سے خانگی ملازم اور شمس آباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل گنٹور مسافر ٹرین میں سفر کے دوران یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں جو فلک نما اور اپو گوڑہ ریلوے لائن پر پیش آیا ۔ 49 سالہ شخص امر ناتھ جو پیشہ سے لیبر تھا کرشنا ریڈی نگر اپو گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا کل یہ شخص پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔