مختلف وجوہات پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) گھریلو جھگڑے مالی پریشانی اور ذہنی تناؤ کے مسائل سے دلبرداشتہ دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات بنجارہ ہلز اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ وینکٹیشور اماں جو فلم نگر علاقہ کے ساکن راماکرشنا کی بیوی تھی جو ضلع کرنول کے متوطن بتائے گئے ہیں ان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں ۔ گھریلو جھگڑوں اورآپسی تنازعات سے یہ خاتون تنگ آچکی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 16 سالہ پرگنا سائی جو گندم گوڑہ علاقہ کے ساکن چندر شیکھر کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ جس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔