مختلف وجوہات پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) عاشق کی دھوکہ دہی اور شادی کے نام پر جنسی استحصال سے ایک اور مالی پریشانیوں سے ایک دو خواتین کی خودکشی کے واقعات مائیلار دیو پلی اور محبوب نگر ضلع حدود میں پیش آئے۔ ضلع محبوب نگر کے تالا کنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 18 سالہ ممتا نے خودسوزی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ممتا 5 ماہ کی حاملہ ہوگئی تھی۔ دو سال سے اس لڑکی کا مقامی نوجوان عرف رمیش سے مبینہ معشوقہ چل رہا تھا۔ ممتا کے والدین نے رمیش سے وضاحت کی اور معاملہ تالا کنٹہ کی پنچایت پہونچ گیا۔ پنچایت میں رمیش نے دوبارہ ممتا سے شادی کا وعدہ کیا۔ تاہم پھر ٹال مٹول کررہا تھا اس دوران ممتا نے عاشق کی دغا بازی اور والدین کی رسوائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی۔ مائیلار دیو پلی پولیس کے مطابق 25 سالہ پرملا جو بابل ریڈی نگر علاقہ کے ساکن بابو راؤ کی بیوی تھی اس خاتون نے 30 ستمبر کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پرملا شدید مالی پریشانیوں کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔