مختلف واقعات میں

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد کے علاقوں مہیشورم کوکٹ پلی اور یالال میں تین افراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خود کشی کرلی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 40 سالہ بھاوایا جو لیبر تھا گٹوپلی مہیشورم میں رہتا تھا شدید مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے 26 جنوری کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج اس کی موت ہوگئی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 32 سالہ متیاراؤ جو جنتا نگر موسیٰ پیٹ کا ساکن میستری تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ متیا راؤ شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ یالال پولیس کے مطابق 50 سالہ نرسایا جو پنچایت کا ملازم تھا ۔ رنگاریڈی میں رہتا تھا ۔ شدید مالی پریشانیوں کے سبب 25 جنوری کے دن نرسایا نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔