مختلف سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی ونستھلی پورم اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ سڑک حادثات پیش آئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 22 سالہ پون کمار نائیک جو طالب علم تھا مائیلار گڈہ علاقہ کے ساکن شخص چندرا نائیک کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ روز یہ طالب علم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 62 سالہ وینکٹیشور راؤ جو کملانگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ 26 نومبر کو یہ شخص نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 23 سالہ منی کنٹھا جو حفیظ پیٹ کا ساکن تھا ‘ 21 نومبر کو پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔