کلواکرتی ۔ 12 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے تین نوجوان مختلف حادثات میں شدید زخمی ہوئے جو کہ شہر حیدرآباد کے مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں جبکہ شیخ اعجاز میناریٹی قائد کل حیدرآباد جا رہے تھے کہ ٹائر پھٹ جانے کے سبب اُن کی کار روڈ ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے سبب شیشہ ٹو ٹ کر اعجاز کے سر میں لگا ۔ شدید زخم آئے جنہیں یشودھا ہاسپٹل ملک پیٹ میں شریک کیا گیا ۔ آج ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی کونسلر بی آنند کمار و دیگر نوجوانوں نے کثیر تعداد میں ہاسپٹل پہنچ کر ان کی عیادت کی ۔ ایم ایل سی نے ڈاکٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں اور خصوصی توجہ کی کہا جبکہ بعد تراویج اکثر مساجد میں ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئی اس طرح محمد حسین اور محمد جیلانی بائک کے ذریعہ کلواکرتی آ رہے تھے کہ ان کی بائک بے قابو ہو کر لب سڑک جھاڑیوں میں جا گری جس کے سبب محمد حسین کو شدید چوٹ آئے جبکہ محمد جیلانی کا ایک پیر ٹوٹ گیا جو کہ حیدرآباد میں زیر علاج ہیں ۔