حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) پراسرار طور پر لاپتہ 3 افراد بشمول ایک خاتون کی نعش کو پولیس نے مختلف تالابوں سے دستیاب کرلیا ۔ یہ واقعات بہادرپورہ نریڈمیڈ اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 22 سالہ سید سلیم جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ این ٹی آر نگر حسن نگر میں رہتا تھا ۔ 25 اپریل کے دن وہ گھر سے نکلا تھا تاہم واپس نہیں لوٹا تھا ۔ جس کی نعش کو پولیس نے کل میر عالم ٹینک سے برآمد کرلیا ہے ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 55 سالہ انو سویا جو ملکاجگیری علاقہ کے ساکن اننت ریڈی کی بیوی تھی ۔ 12 اپریل سے یہ خاتون پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ۔ اور اس خاتون کی تلاش جاری تھی ۔ پولیس نے سفیل گوڑہ تالاب سے اس خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 40 سالہ سید سلیم جو وادی مصطفی جل پلی علاقہ کا ساکنتھا پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے 26 اپریل سے یہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے آج جل پلی تالاب سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔