برسبن ، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رکی پانٹنگ نے آسٹریلیا کرکٹ سوسائٹی کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ انھیں مختصر طرز کرکٹ میں استعمال ہونے والے بیاٹ پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایسے بیاٹ کو ٹسٹ کرکٹ میں استعمال کرنے پر پابندی ہونی چاہئے۔ کرکٹ میں استعمال ہونے والے بیاٹ کیلئے اس وقت لمبائی اور چوڑائی کے حوالے سے قانون موجود ہے لیکن اس کے وزن پر کوئی قانون سازی نہیں کی گئی جس کے باعث ہلکے پھلکے مواد سے بنائے گئے بیاٹ کی استعمال کو تقویت ملی ہے جس کی مثال گیری نیکولس کیبوم کے بنائے گئے بیاٹ ہیں جنھیں آسٹریلیائی بیٹسمن ڈیوڈ وارنر استعمال کرتے ہیں۔
ہمالیہ سر کرنے کے دعویٰ کی انکوائری
کٹھمنڈو، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی حکومت نے بھی انڈیا کی پولیس میں ملازم ایک جوڑے کے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ہمالیہ سر کرنے کے دعوے کی تصدیق کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دنیش اور تراکشواری راٹھور جو دونوں پولیس ملازمین ہیں، انھوں نے رواں ماہ میڈیا کو بتایا کہ وہ 23 مئی کو 8850 میٹر بلند ایورسٹ کو سر کرچکے ہیں۔ لیکن کچھ کوہ پیماؤں نے اس میاں بیوی کے دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے چوٹی سر کرتے ہوئے جو تصاویر جاری کی ہیں وہ جعلی ہیں یا ان میں ردو بدل کیا گیا ہے۔