لاہور۔26 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوان اوپنر مختار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ بلے باز نے اپنے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 183 رنز بنائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل سابق سری لنکائی کپتان سنتھ جئے سوریا نے اپنے ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں میں 180 رنز بنائے تھے۔ مختار زمبابوے کے خلاف دو میچوں کی ٹی 20 سیریز میں نہ صرف دونوں مرتبہ مین آف دی میچ قرار پائے بلکہ انھیں مین آف دی سیریز ایوارڈ بھی دیا گیا ۔ یہ اتفاق ہے کہ مختار نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلا ۔