حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیف پوسٹ ماسٹر جنرل اے پی سرکل مسٹر بی وی سدھاکر نے آج یہاں ڈاک سدن عابڈس میں دونوں شہروں کے لیے میکانائیزڈ لیٹر کلیرنس باکسس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے سدھاکر نے کہا کہ عام طور پر خطوط کا کلیرنس پوسٹ آفس کے اسٹاف کے ذریعہ کیا جاتاہے تاہم یہ طریقہ کار نہ صرف غیر محفوظ تھا بلکہ اس سے خطوط کی ترسیل میں تاخیر بھی ہورہی تھی اور انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں 760 لیٹر باکسیس میں سے 431 باکسیس کے ذریعہ یومیہ 25000 خطوط کا ارسال کیا جاتا ہے لیکن اب نئے متعارف کردہ نظام کے ذریعہ میل موٹر سرویس سے استفادہ کیا جائے گا ۔ شہر میں خطوط کی بروقت ترسیل کے لیے تین عدد پوسٹل ڈیویژنس بنائے گئے ہیں ۔ ڈسپیاچ کا کام حیدرآباد سارٹنگ آفس سے کیا جائے گا ۔ مسٹر سدھاکر نے مزید بتایا کہ خطوط کی ترسیل تنیتا اسکیم کے ذریعہ بھی کی جائے گی ۔ ماہ دسمبر سے 357 پوسٹ آفسوں سے ٹی ٹی ڈی ٹکٹس اور نان جوڈیشل اسٹامپ پیپرس کی فروختگی بھی عمل میں آئے گی ۔ تنیتا اسکیم کے تحت خطوط کے مقام کی نشاندہی ہوگی۔ محکمہ ڈاک پوسٹل کے نئے پراڈکٹس کو فروغ دے رہا ہے ۔ جس کے تحت پہلا قدم فرنچائیز کا قیام اور دوسرا مرحلہ پوسٹل ایجنٹس کی تعیناتی شامل ہیں ۔ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل اے پی سرکل نے مزید بتایا کہ 30 اکٹوبر 2014 تک آمدنی خرچ کے درمیان 265 کا کروڑ روپئے فرق لگای