جمعرات , دسمبر 12 2024

محکمہ ٹریفک کو ایس بی ایچ برانچ ویملواڑہ کا 70 ہزار کا عطیہ

ویملواڑہ /31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں محکمہ ٹریفک پولیس کو اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ویملواڑہ برانچ نے 70 ہزار روپئے کا چیک حوالے کیا۔ برانچ منیجر سائی بابا نے ویملواڑہ میں ٹریفک کنٹرول کے لئے ویملواڑہ پولیس اسٹیشن سی آئی کے دفتر میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر سرینواس کو چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن سی آئی سرینواس نے اظہار مسرت کرتے ہوئے بینک عہدہ داروں اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس رقم کو ٹریفک سدھار کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT