محکمہ لیبر کے زیراہتمام زونل سطح کے کھیلوں کے مقابلے

کریم نگر ۔یکم مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آندھراپردیش حکومت محکمہ لیبر و اے پی ملازمین ویلفیر بورڈ کے زیراہتمام 2014 ء سالانہ زونل سطح کے کھیلوں اور مختلف کلچرل پروگرامس کے مقابلوں کا 4 تا6 مارچ سہ روزہ پروگرام ہنمکنڈہ جواہر لال نہرو اسٹڈیم میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ورنگل ، کریم نگر ، کھمم اور عادل آباد اضلاع متعلقہ دوکانوں تجارتی ادارہ جات موٹر کارخانوں مختلف صنعتی ادارہ فیکٹریز ، سینما تھیٹر ، ملازمین مزدور ان مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہونگے ۔ مندرجہ ذیل اتھیلٹیک کلچرل کے مقابلے ہونگے ۔ والی بال ، کبڈی ، بال مینٹن ، ٹینس ڈبلس ، صرف خواتین کیلئے اتھیلٹکس ، 100 میٹر دوڑ ، مردوں کیلئے 50 میٹر کی دوڑ خواتین لڑکیوں کیلئے لانگ جمپ ، شاٹ پٹ ، ڈسکس تھرو ، تھرو ، مردوں کیلئے کلچرل گیتوں گانوں کے مقابلے ، فینسی ڈریس ، ایک ہی کردار کا ڈرامہ ۔ مزید تفصیلات معلومات اور انٹری فارم کیلئے تمام لیبر دفاتر سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ شرکت کے خواہشمند 4 مارچ صبح 9 بجے جواہر لال نہرو اسٹڈیم میں ہونا ہوگا ۔ امیدوار اپنا خرچ ، کھانا اور رہائش سے متعلق بھی انتظامات انہیں ہی کرلینا ہوگا ۔ زونل سطح کے کامیاب کھلاڑیوں ٹیموں کو بعدازاں ریاستی سطح پر منعقد شدنی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے اہل ہوں گے۔