بھینسہ جونیر سیول کورٹ جج سی ایچ پنچا شری کی پریس کانفرنس
بھینسہ۔/7 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موجودہ دور میں عوام کو قانونی شعور بیداری بے حد ضروری ہے کیونکہ قانون کی عدم شعور ی کی وجہ سے عوام کو مختلف مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پولیس اسٹیشنوںو عدلیہ کے چکر کاٹنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے اور چھوٹے مسائل و تنازعہ کو لیکر عوام پولیس اسٹیشن اور عدلیہ سے رجوع ہوکر مقدمات کو زیر التواء بنادیتے ہیں۔ لیکن ملک گیر ( قومی سطح ) پر نیشنل لیگل اتھاریٹی (قومی قانون اختیارات ) کا9 نومبر کو قیام عمل مٹیں لاتے ہوئے عوام میں قانون سے متعلق شعور بیدار کیا جارہا ہے جس کے تحت بھینسہ شہر میں محکمہ عدلیہ کی جانب سے 10 روزہ عوامی قانونی شعور بیداری مہم کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ جونیر سیول کورٹ جج مسٹر سی ایچ پنچا شری نے بھینسہ عدالت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مسٹر سی ایچ پنچا شعری نے کہا کہ قومی قانونی اختیارات کے تحت عوام سے راست ربط پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جو بھینسہ شہر میں بھینسہ عدالت کی جانب سے 9نومبر سے18 نومبر تک 10 روز منعقد کیا جارہا ہے جس کے لئے 9 نومبر کو بھینسہ کورٹ سے اسکولی طلبہ کے ذریعہ قانونی شعور بیداری ریالی منعقد کی جائے گی جس میں محکمہ عدلیہ عملہ، وکلاء اور پولیس عہدیداران شرکت کرتے ہوئے شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس بھینسہ کورٹ میں اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت عوام میں قانونی شعور بیداری کرنے کیلئے گھرگھر مہم چلائی جائے گی اور بیانرس و فلیکسیز کے ذریعہ ہورڈنگس لگائے جائیں گے تاکہ عوام میں قانونی شعور بیدار ہوسکے اور عوام تمام عدلیہ میں موجود لیگل اتھاریٹی سیکشن سے رجوع ہوکر سادے کاغذ پر ایک تحریری شکایت داخل کرتے ہوئے لیگل اتھاریٹی خدمات سے استفادہ کرسکیں جس میں دونوں فریقین کو آپسی تال میل کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی جائے گی اور لیگل اتھاریٹی کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی پر فریقین آئندہ کسی بھی عدلیہ میں مقدمہ کیلئے اپیل نہیں کرسکتے۔ جج مسٹر سی ایچ پنچا شری نے کہا کہ مختلف عدلیہ جس میں منڈل سطحی، ڈیویژن سطح اور ضلعی سطح پر لیگل اتھاریٹی سیکشن قائم ہے جس سے عوام اپنے زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں اور اس دس روزہ کنسلٹنگ سروے ( عوام سے راست ربط ) پروگرام کا مقصد بھی لیگل اتھاریٹی اور قانونی شعور بیداری سے واقفیت ہے جو بھینسہ میں 9نومبر سے 18نومبر تک چلائی جائے گی۔