محکمہ زراعت کی کارکردگی کا جائزہ

بیدر ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہاتما گاندھی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قواعد کے مطابق زرعی شعبہ میں انجام دیئے جانے والی سرگرمیوں پر بہتر طریقہ سے عمل آوری کی جائے ۔ یہ ہدایت محکمہ اعلی تعلیم کے جنرل سکریٹری مسٹر بھرت لعل مینا نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس بیدر کے میٹنگ ہال میں محکمہ زراعت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے زرعی عہدیداروں کو یہ ہدایت دی ۔ ’’ نریگا اسکیم ‘‘ کے تحت زرعی شعبہ میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں سے متعلق ضلع کے تمام عہدیداروں کو تربیت دی گئی ہے ۔ میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے عہدیدار شریک رہے ۔