جمعرات , دسمبر 12 2024

محکمہ جنگلات میں رشوت عروج پر

کریم نگر میں اے سی بی کا دھاوا‘ تین ملازمین جال میں

کریم نگر ۔ 16 ؍ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ جنگلات میں بدعنوانیوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔ کیا جا رہاہے کہ کسی کا بھی کوئی کام ہو رشوت سے ہوجانے کی خبر ہے ۔ فرنیچر کی دوکان سے لکڑی کاٹنے کی مشین تک سبھی سے رشوت حاصل کئے جانے کی خبر ہے ۔ شہر مستقر کوٹی رام پور کے متوطن وینوکمار ٹمبرڈپو قائم کر کے کاروبار کرتے ہوئے روزگار حاصل کر رہا ہے تھا ‘ ایسے میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اچانک پہنچ کر اس کے ریکارڈ کی چھان بین کی اور رجسٹر ضبط کرلیتے ہوئے اسے واپس دینے سے انکار کر دیا اور مقدمہ درج کر تے ہوئے جرمانہ عائد کرنے دھمکی دی ۔ چنانچہ ان ورڈ آوٹ ورڈ سے ریکارڈ کو دوبارہ واپس لینے کے لئے ٹمبر مرچنٹ سے ایک لاکھ روپئے رشوت کا مبینہ مطالبہ کیا ۔ اتنی بڑی رقم میرے پاس نہیں ہے کچھ کمی کی جائے کہنے پر سختی سے انکار کر دیا ۔ تنگ آکر وینونے انسداد رشوت ستانی عہدیداروں سے جا کر مل بیٹھا ۔ بروز ہفتہ اے سی بی‘ ڈی ایس پی کرن کمار نے منصوبہ بند طریقہ سے محکمہ جنگلات کے سیکشن آفیسرس سرینواس ‘ ساجدکو وینو کے ذریعہ فون کروایا کہ 60 ہزار اب دے دوں گا ماباقی رقم 15 دنوں میں دے دوں نگا کہتے ہوئے معاہدہ کرلیا ۔ اس پررقم کلکٹریٹ کے پاس لے کرآنے کے لئے کہا گیا ۔ چنانچہ وینو وہاں رقم لے کر پہنچ جانے پر متذکرہ عہدیدار نہ آتے ہوئے فصیح نامی شخص کو بھیج دیا تو وینو نے دو ہزار کے 30 نوٹ فصیح کے حوالے کر دیا اور سل فون پر اطلاع دے دی ‘ وہیں موجود اے سی بی ‘ ڈی ایس پی کرن کمار نے پہنچکر فصیح کو حراست میں لے لیا۔ محکمہ جنگلات لے جا کر عہدیداروں سے معلومات حاصل کئے ۔ ریکارڈ کی تنقیح کی60 ہزار اور رجسٹر حاصل کرلے کر اے سی بی دفتر منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ مزید تحقیقات شروع کروی اس دھاوے میں اے سی بی ‘ سی آئز وینوگوپال رامو سنجیو وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT