کریم نگر /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی بہبود کے تحت مختلف پروگراموں پر موثر عمل آوری اور بہتر نتائج کے حصول کیلئے موظف ڈپٹی کلکٹر ایم اے مجید کو حکومت نے بحیثیت او ایس ڈی کے تقرر عمل میں لایا ہے ۔ کریم نگر رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے ایک ا علامیہ کے ذریعہ مطلع کیا ۔ محکمہ اقلیتی بہبود اسکیمات کی عمل آوری کیلئے عملہ کی کمی کے تعلق سے میرے علم میں لایا گیا تھا ۔ چیف منسٹر سے مشاورت پر انہوں نے احکامات جاری کئے ۔ بتاریخ 26 مارچ 2016 جی او نمبر 60 کے ذریعہ ضلع اقلیتی بہبود او ایس ڈی پوسٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ بوائز ہاسٹل گرلز اقامتی عمارت میں 50 سے 100 تک رہائش کی گنجائش میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اب اقلیتی ترقیاتی پروگراموں میں رکاوٹ نہیں ہوگی ۔ رکن پارلیمان نے تیقن دیا ۔