سدی پیٹ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی صدر کانگریس اقلیتی سیل محمد سراج الدین نے صدر ضلع اقلیتی سیل محمد وحید خان کو صدر ٹاون سدی پیٹ نامزدگی کا مکتوب حوالے کیا جسے انہو ںنے ایم ایل سی فاروق حسین کے ہاتھوں نونامزد صدر میراکبر احمد کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر فاروق حسین نے کانگریس کارکنوں اور مقامی قائدین کو اپنی تقریر میں مشورہ دیاکہ وہ اسی اتحاد کے ذریعہ کانگریس کو دوبارہ اقتدار پر لائیں اور شریمتی سونیا گاندھی اور مسٹر راہول گاندھی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ اس موقع پر نونامزد صدر کی کثرت سے گلپوشی کی گئی ۔