محمد مسعود مجاہد کی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی

کتہ گوڑم۔/2 اکٹوبر، ( ذریعہ میل ) محمد مسعود مجاہد ( جنرل منیجر پرسونل ویلفیر اینڈ سی ایس آر ) سنگارینی کالریز؍کارپوریٹ کتہ گوڑم کا تہنیتی جلسہ بضمن ریٹائرمنٹ منعقد کیا ۔ سنگارینی کالریز کی 130 سالہ تاریخ میں یہ پہلے مسلمان آفیسر ہیں جو کہ کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدہ جنرل منیجر پر ڈھائی سال سے زائد عرصہ پر رہ کر 35 سال سے زائد خدمات انجام دے کر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے۔ انہوں نے ایمانداری ، فرض شناسی ، تنظیمی قابلیت کی بناء پر ممتازمقام حاصل کیا ۔ دوران ملازمت کمپنی ملازمین اور فلاحی اور عوامی بہبودی کے بہت سی اسکیمات کو روبہ عمل لایا اور کئی پیچیدہ معاملات کی یکسوئی کی۔ اس تہنیتی جلسہ میں عام اور روایتی انداز ( گلپوشی تحفے تحائف ) کو ترک کرکے منفرد انداز میں تمام آفیسرس اور اسٹاف کی خدمت میں اپنی جانب سے تحفے پیش کئے ۔ اس تقریب میں اے آنند راؤ ، G.M-IRPMمرلی ساگر کمار، ویلفیر آفیسر پرسنل منیجر س ، اسٹاف و رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔