محمد مرسی کے تقریباً 100 حامیوں کو سزائے قید

قاہرہ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں اخوان المسلمین کے تقریباً 100 حامیوں کو جیل کی سخت سزائیں سنائی گئی۔ ان تمام کو معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کی تائید میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کا مجرم قرار دیا گیا۔ عدالت نے 73 اخوان حامیوں کو گزشتہ سال کفرالشیخ پولیس اسٹیشن میں تشدد بھڑکانے کی پاداش میں 15 سال قید کی ان کے غیاب میں سزا سنائی۔ 9 کو دس سال جبکہ 4 دیگر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی۔