لاہور۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامراور اوپنر شان مسعود کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹسٹ 26 دسمبرسے کھیلا جائے گا۔ تین ٹسٹ میچوں کی سیریزسے قبل 19 دسمبر سے تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا، جس کے لئے پاکستانی ٹسٹ ٹیم کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عامرکواسپنربلال آصف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جبکہ تیسرے اوپنرکی حیثیت سے شان مسعود ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ فخرزمان گھٹنے کی چوٹ کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکے پہلے مرحلے سے باہر ہو چکے ہیں۔ سلیکٹروں اورٹیم مینجمنٹ پرامید ہیں کہ محمد عباس اہم سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے دورے میں دووکٹ کیپرشامل ہوں اور محمد رضوان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ممکنہ ٹیم میںکپتان سرفرازاحمد ، محمد حفیظ ، امام الحق، بابراعظم، حارث سہیل، اظہرعلی، سعدعلی، حسن علی، میرحمزہ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، اسد شفیق اور یاسرشاہ شامل ہیں۔یار دہے کہ محمد عامر کے حالیہ مظاہرے مایوس کن رہے جس کے وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کرتے ہوئے گھریلو کرکٹ میں اپنا فام حاصل کرنے کی مشورہ دیا گیا ہے اور اب دورہ جنوبی افریقہ کے لئے ان کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔