لیورپول۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )انگلش کلب لیور پول کے مصری کھلاڑی محمد صلاح اپنے شاندار کھیل اور کلب کو کامیابیوں کی راہ پرگامزن کرنے کی وجہ سے دنیا کے بڑے فٹبال کلبزکی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ بھی ان کے حصول کا خواہشمند ہے تاہم انگلش کلب کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ صلاح کو کسی قیمت پر بھی کسی اور کلب کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔حال ہی میں واٹفورڈ کے خلاف میچ میں 4گول کرکے صلاح نے اس سیزن میں انفرادی گول کی تعداد 36 کرلی ہے اور وہ انگلش پریمیئر لیگ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ کے مضبوط امیدوار بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے حریف انگلش فٹبالر ہیری کین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سمدیو کو پدم شری ایوارڈ
نئی دہلی۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی سمدیو دیو ورمن کو پدم شری ایوارڈ سے نوازاگیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں بیڈمنٹن کھلاڑی کنڈامبی سری کانت، سابق پیراک مرلی کانت پیٹ کار کو بھی یہ اعزاز دیاگیا۔ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی اور کیوئسٹ پنکج ایڈوانی پدم بھوشن ایوارڈ کے حقدار بنے۔