لندن ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) محمد صالح کو پریمیئر لیگ کے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز عطا کیا گیا کیونکہ انہوں نے لیورپول میں اپنے پہلے سیزن میں غیرمعمولی 41 گول اسکور کئے اور مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی بروئن کی سخت مزاحمت کو ناکام بناتے ہوئے اپنا اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کی شام منعقدہ تقریب میں صالح نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔ میں نے بہت محنت کی اور مجھے یہ اعزاز جیتنے پر بہت خوشی ہے۔ صالح نے ایک سیزن میں پریمیئر لیگ کے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا ریکارڈ جاریہ سیزن اپنے 31 ویں گول کے ساتھ مساوی کیا۔ جب ہفتہ کو ویسٹ بروم میں کھیلا گیا میچ 2-2 سے ڈرا ہوا تھا۔ صالح نے کہا کہ اس طرح کے اعزاز کے حصول پر بڑی خوشی ہوتی ہیکہ آپ کا نام بعض بڑے ناموں کے ساتھ جڑ رہا ہے یا ان کے ساتھ آپ کا تقابل کیا جارہا ہے۔ انگلینڈ پریمیئر لیگ ریکارڈ توڑنا بڑا کارنامہ ہوتا ہے اور دنیا بھر میں کی سطح پر بھی دیکھا جائے تو یہ کوئی معمولی اعزاز نہیں۔ مزید تین مقابلے باقی ہے۔ میں مزید پیشرفت کرنا چاہتا ہوں۔ صالح نے 8 چمپیئنس لیگ مقابلوں میں 7 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جن میں لیور پول کے دونوں مرحلہ کے میچوں میں اسکور شامل ہے۔ مانچسٹر سٹی میں ان کی ٹیم نے لیور پول کو 5-1 سے شکست دی اور ایک دہے میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ مانچسٹر سٹی کو بھی وسطی لندن میں منعقدہ پی ایف اے کی پرشکوہ تقریب میں ایک اعزاز ملا جب اس کی کھلاڑی لیرائے سین کو ینگ لیر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔