ورنگل۔/14جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ورنگل شہر کی ممتاز شخصیت جناب محمد شاہد احمد صدیقی کا 58سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد 13 جنوری کی صبح 9بجے انتقال ہوگیا۔ 14؍جنوری کو بعد نماز ظہر چھوٹی مسجد صوبیداری میں نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں رشتہ دار دوست احباب شریک ہوئے ۔ تدفین حضرت ہیرے شاہ میاں ؒ روبرو درگاہ شریف ہنمکنڈہ میں عمل میں لائی گئی۔ موصوف لیگل کونسل کے روکن، بار اسوسی ایشن کے رکن، محافل درود شریف بزم مدحت رسول kے بانی و معتمد تھے۔ بہترین سماجی خدمات کے عوض گذشتہ 15اگست یوم آزادی کے موقع پر انہیں ضلع کلکٹر مسٹر جی کشن نے انہیں ایوارڈ دیا تھا۔ شاہد صدیقی کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ورنگل، ہنمکنڈہ اور قاضی پیٹھ کے معززین و دانشوران، سیاسی و سماجی سرکاری و غیر سرکاری ذمہ دار اورتمام صحافیوں کے علاوہ نائب وزیر اعلی ڈاکڑ راجیا، رکن اسمبلی و سی ایم او ونئے بھاسکر ان انکی رہائش گاہ واقع چھوٹی صوبہ داری پہنچ کر انکا آخری دیدار کیا۔ مرحوم شاہد صدیقی محمد اشفاق احمدموظف سپرنٹنڈنٹ فارسٹ کے چھوٹے بھائی ہوتے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ، پانچ لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔