محمد سمیع کلیدی بولر ہوں گے:سنیل

نئی دہلی ۔ 9 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع فارم اور ردہم کے مسائل سے پریشان ہیں لیکن 1983 ء میں ورلڈکپ حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن سنیل والسن سمجھتے ہیں کہ ورلڈکپ میں بنگال سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ٹیم کیلئے کلیدی ثابت ہوںگے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سنیل کا ماننا ہے کہ سمیع نے ہندوستان میں کھیلے گئے مقابلوں میں کافی بہترین مظاہرہ کیا ہے لیکن بیرون ملک وہ اپنی لائین پر قابو نہ رکھ پانے کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں لیکن ایک مرتبہ وہ اپنی لائین پکڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر حریف بیٹسمین شدید دباؤ میں آجائیں گے۔ والسن کے بموجب محمد سمیع ایک باصلاحیت بولر ہیں جو ٹیم کیلئے کلید ثابت ہوسکتے ہیں۔