ہیملٹن ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پیس بولر محمد سمیع کو آج اپنے دو سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں سب سے بڑی ستائش حاصل ہوئی کیونکہ تمام وقتوں کے عظیم ترین فاسٹ بولروں میں شامل سر رچرڈ ہیڈلی نے اس نوجوان سیمر کی جاریہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کوششوں ’’خاص طور پر متاثرکن‘‘ قرار دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے عظیم ترین کرکٹ اسٹار نے کہا کہ ہندوستانی بولنگ یونٹ کا اُن کے مایوس کن ٹسٹ اور ٹرائی سیریز مظاہرے کے بعد پلٹاؤ بہت شاندار رہا ہے۔