شارجہ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )نیوزی لینڈکے خلاف یہاں دوسرے ونڈے میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی شروعات ناقص رہی ۔ تادم تحریر 34 اوورس کے کھیل کے بعد پاکستان نے 163/5 رنز اسکور کرلئے تھے ۔اوپنر محمد حفیظ 90 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز بنائے ۔ کپتان مصباح الحق 54 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز اسکور کرلئے ہیں۔