کوبیر /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد حسنین ولد محمد صلاح الدین متعلم گاندھی میموریل اسکول ظہیرآباد نے ویزلی اولمپیاڈ کی جانب سے منعقدہ قومی و ریاستی ٹیلٹ سرچ امتحان ریاست تلنگانہ میں سرفہرست درجہ اول کامیابی پر ہری ہرا کلا بھون سکندرآباد منعقدہ ایک تقریب صدرنشین قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڈ کے ہاتھوں 14 سالہ طالب علم کو گولڈ میڈل سے نوازہ گیا ۔ محمد حسنین کا تعلق کوہیر منڈل کے موضع ماچر ریڈی پلی سے ہے۔ اس موقع پر پروفیسر جناب ضیاء الحق محترمہ رمادیوی پرنسپال گاندھی میموریل اسکول محترمہ فرحین ٹیچر شمیم بیگم بھی موجود تھیں۔ محمد حسینین نمائندہ سیاست محمد طیب علی کے مامو زاد بھائی کے فرزند ہیں ۔