لاہور۔11 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے بعد محمد عامر نے لاہور کے کرکٹ کلب سے معاہدہ کر لیا۔ واضح رہے 2010میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر محمد عامر پر 5سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔ تاہم گزشتہ دنوں آئی سی سی نے ان کی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ان کا کام کارکردگی دکھانا ہے اور پاکستانی ٹیم کے لئے انتخاب بورڈ کا کام ہے۔