محمدانس کوارٹرفائنل میں داخل

جکارتہ۔25اگست(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے محمد انس اور راجیو اروکیا نے آج یہاں18 ویں ایشیائی کھیلوں میں ایتھلیٹکس مقابلوں میں شاندارشروعات کرتے ہوئے مردوں کے400 میٹر دوڑکے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ایشیائی کھیلوں میں ہفتے کے دن سے ایتھلیٹکس کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں جہاں ہندوستانی کھلاڑی انس نے اپنی شاندار کارکردگی سے400 میٹر دوڑکی ہیٹ میں45.63 سیکنڈ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔دیگر ہندوستانی کھلاڑی راجیو نے بھی مایوس نہیں کیا اور 46.82 سیکنڈ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں دوسرے نمبر پر رہ کر سیمی فائنل میں رسائی حاصلکر لی ہے۔