نارائن پیٹ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کے بلدی وارڈ نمبر 22 میں ایک عرصہ سے پانی کی قلت کے سبب عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی تھیں ۔ بلدیہ کی جانب سے پبلک نل کی تنصیب عمل میں لائی گئی جس کا افتتاح صدر نشین بلدیہ شریمتی انسویا چندراکانت نے انجام دیا ۔ اس افتتاحی تقریب میں نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندو ناموجی ایڈوکیٹ ، رکن بلدیہ مسٹر گوپال معاون رکن بلدیہ جناب محمد تاج الدین ، جناب جعفر چاند ، جناب قتال احمد و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ انسویا چندراکانت نے کہا کہ دیگر بلدی وارڈوں میں جہاں پانی کی قلت ہے پبلک نل کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ صاف پینے کے پانی کی سربراہی ہماری ترجیحات میں سے ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا ۔ مینرل واٹر پلانٹ کے تنصیب کے ذریعہ شہر کے تمام مکینوں کو صاف پانچ روپئے میں 20 لیٹر مینرل واٹر کی سربراہی کی اسکیم پر بہت جلد عمل آوری کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر واٹر کمپنی سے ربط پیدا کیا گیا ہے ۔ شہر کے مختلف مقامات کا سروے عمل میں آیا ہے ۔ بہت جلد ایک مقام کی نشاندہی کرکے وہاں منیرل واٹر پلانٹ کی تنصیب کے ذریعہ تمام شہری کو صاف پانی کم قیمت پر سربراہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی سربراہی کا انحصار صرف دو ذرائع سے ہے ۔ ایک بورویل دوسرے دریائے کرشنا کا پانی ہے ۔ دریائے کرشنا کا پانی شہر کے بعض مقامات تک ہی محدود تعداد میں سربارہ کیا جارہا ہے ۔ دریائے کرشنا کے پانی کو بڑی مقدار میں نارائن پیٹ لانے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاہم اس پر عمل آوری کیلئے کافی سرمایہ اور وقت درکار ہے ۔