اورنگ آباد۔29اگست(سیاست ڈاٹ کام) اورنگ آباداور ریاستی سطح پر باڈی بلڈرس انعام یافتہ محسن احمد کوآج نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر باڈی بلڈرس رتن ایوارڈ سے نوازاکیا گیا۔امیچر باڈی بلڈرس اسو سیشن آف مہاراشٹرکی جانب سے نیشنل اسپورٹس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں محسن احمد کوباڈی بلڈنگ میں43 سالہ خدمات اورعلاقہ مراٹھواڑا کے تمام آٹھ اضلاع میں نوجوانوں کو اپنے جسم کی صحیح دیکھ بھال نیز تندرست جسم بہتر زندگی اور ورزش کرو صحت مند رہوعنوانات کے تحت باڈی بلڈرس مقابلوں کے انعقاد اور دلچسپی پیدا کرنے کے لیے انکی جدو جہد کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس پروگرام میں انہیں، ٹرافی،سرٹیفکیٹ اورشال و پھول دے کر امیچر باڈی بلڈرس اسو سی ایشن کے علاقائی سکریٹری خان محمد یاسرنے انکا استقبال کیا۔ہ صحت و تندرستی اور باڈی بلڈنگ سے متعلق کئی تنظیموں اورکلبوں سے وابستہ ہیں۔ جن میں ڈائریکٹر گولڈن باربل کلب اور نائب صدر ریاستی باڈی بلڈنگ سوسائٹی ،صدر مراٹھواڑہ باڈی بلڈنگ اینڈ ویٹ لفٹنگ اسوسی ایشن ،صدر ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن اورنگ آباد قابل ذکر ہیں۔
سافٹ ٹینس مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کو شکست
جکارتہ۔29اگست(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمیتا سیٹھ اور انیکیت پٹیل اور روہت دھیمان اور آدھیا تیواری کی جوڑیوں کورواں ایشیائی کھیلوں کے سافٹ ٹینس مقابلے کے مکسڈ ڈبلز زمرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔