محبوب نگر۔/2ستمبر، ( فیکس ) حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے ضلع کے تمام منتخبہ عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تمام عازمین کیلئے ٹیکہ اندازی اور پولیو ڈراپ کا پروگرام 4ستمبر صبح 9بجے سے 3بجے دن بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر میں منعقد ہوگا۔ تمام عازمین کو ٹیکہ اندازی کے بعد ہیلت اینڈ ٹریننگ (HAT) کارڈ دیا جائے گا جس کو ہر حاجی کو ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ مہمان خصوصی مولانا مفتی حافظ سید صادق محی الدین فہیم کا سفر حج، مناسک حج پر خصوصی خطاب ہوگا۔ دوپہر ظہرانہ کا انتظام رہے گا۔ تمام عازمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پروگرام میں شرکت کرکے ہیلت اینڈ ٹریننگ کارڈ حاصل کریں۔