محبوب نگر کے ریلوے مسافرین کو سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

محبوب نگر /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریلوے پاسنجر ویلفیر اسوسی ایشن ضلع محبوب نگر کے قائدین مرزا ذاکر علی بیگ ، محمد عبدالوہاب ، محمد علی دانش ، محمد رفیع ، یوسف بن ناصر نے کلشام ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جی ایم ، پی کے سری واستاوا سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کی کہ یہاں کے ریل مسافرین عرصہ دراز سے مسائل کا شکار ہیں ۔ یہاں سے 50 ٹرینیں کو گذرتی ہیں لیکن مسائل حل طلب ہیں ۔ بنیادی سہولتوں سے تک مسافرین محروم ہیں جیسے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کی قلت ، صفائی کا ناقص انتظام فون انکوائری بھی معقول نہیں ۔ اسٹالس پر زائد قیمت کی وصولی ، خواتین کیلئے کاونٹر کی عدم موجودگی ، گاڑیوں کی پارکنگ فیس میں من مانی وصول کرنا ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سارے مسائل عرصہ دراز سے حل طلب ہیں ۔ انہوں نے نمائندگی کا بغور جائزہ لینے کے بعد ممکنہ اقدامات کرنے کا اطمینان دلایا ۔