محبوب نگر ۔ 28مارچ ( فیکس ) ضلع محبوب نگر کے میناریٹی طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آندھراپردیش ریسیڈنشیل ایجوکیشن سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے تعلیمی سال 2014-15ء کیلئے جماعت چہارم مکمل کئے ہوئے طلبہ کیلئے آندھراپردیش ریسیڈنشیل اسکول میں جماعت پنجم میں داخلہ کیلئے درخواست مطلوب ہیں ۔ آندھراپردیش ریسیڈنشیل ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرنگرانی 26میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول ہیں ۔ آندھراپردیش ریسیڈنشیل ایجوکیشنل سوسائٹی حیدآباد کی جانب سے تعلیمی سال 2014-15ء کیلئے آن لائن کے ذریعہ درخواست کرنے کیلئے سہولت رکھی گئی ہے ۔ ویب سائٹ سے درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 2اپریل ہے ۔ تفصیلات کیلئے http://aprjde.engg.gov.in