محبوب نگر۔/26جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس حکومت نے دو سال کے مختصر عرصہ میں اقلیتوں کیلئے کئی ایک فلاحی اقدامات انجام دیئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے مستقر محبوب نگر کے رائل فنکشن ہال میں ملبوسات کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں مسلمانوں کا صرف استحصال کرتی رہیں اس کے برخلاف تلنگانہ حکومت اقلیتوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا سرکاری سطح پر منایاجانا، ائمہ و موذنین کو اعزازیہ کی فراہمی، شادی مبارک، سبسیڈی قرضہ جات اور تعلیمی میدان میں اسکولس کا قیام اس بات کا ثبوت ہیں۔ اس موقع پر 700 خواتین میں ملبوسات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر عبدالہادی ایڈوکیٹ، محمد ذکی نائب صدر عید گاہ کمیٹی، محمد امتیاز اسحق، افتخار الدین احمد ایڈوکیٹ، راجیشور گوڑ، سریندر ریڈی، انور پاشاہ، جاوید بیگ، ابراہیم قادری، احمد الدین، سریندر ریڈی، کونسلرس شریک تھے۔