محبوب نگر /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائنیرٹیز عثمانیہ یونیورسٹی زیر سرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی جانب سے Edcet2-15 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کیلئے محبوب نگر مستقر پر این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن میں 9 مئی 2015 تا 4 جون مفت کوچنگ ( فری کوچنگ ) کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو Edcet2015 کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے درخواست فارم دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائین فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ 7-5-2015 تک کالج ہذا کے لکچرر جناب عبدالرشید کے پاس سے حاصل کرتے ہوئے اوقات کالج میں داخل کرسکتے ہیں ۔ داخلے پہلے آو اور پہلے پاؤ کے اساس پر دئے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9010288300 یا 9440336527 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ کوچنگ کے اوقات 8 بجے تا 12.30 بجے دن رہیں گے ۔ دوران کوچنگ طلباء کو اسٹیڈی میٹریل بھی دیا جائے گا ۔