محبوب نگر 2؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اضلاع محبوب نگر ‘ گودال ‘ ونپرتی اور ناگرکرنول کے منتخب عازمین حج کا ایک تربیتی اجتماع 8 جولائی بروز ہفتہ صبح 10 تا 5 بجے شام بمقام الماس فنکشن ہال ‘ رامیا باؤلی محبوب نگر منعقد ہوگا ۔ اجتماع کی نگرانی محمد اکبر الماس ‘ محمد عبدالرحمن صوفی و جمیع اراکین حج سوسائٹی کریں گے ۔ ممتاز عالم دین مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ کا تفصیلی خطاب ہوگا ۔ عازمین کو فرداً فرداً احرام باندھنے کی تربیت ‘ طواف کے طریقہ کی عملی مشق کروائی جائے گی ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ عازمین کے لئے کھانے کا نظم کیا گیا ہے ۔ ممبران حج سوسائٹی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ حج گائیڈ عازمین میں تقسیم کی جائیگی ۔ تمام عازمین سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی گذارش کی گئی ہے ۔